سیاست

حکومت اور این ایچ اے متاثرین قراقرم ہاے وے گوجال کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اُٹھارہے ہیں، آصف سعید سخی

 گوجال (پریس ریلیز) عوامی ورکرز پارٹی یوتھ ونگ ہنزہ کے رہنماء آصف سعید سخی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور این ایچ اے مافیا گوجال کے کے ایچ متاثرین کی خاموشی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کی سی پیک کا سنہرہ خواب دیکھانے والے حکمران، نا اہل ضلعی انتظامہ اورنیشنل ہاوئے اتھارٹی کے کرپٹ مافیاء گزشتہ 9 سالوں سے گوجال کے متاثرین کے کے ایچ کو زمینوں کا معاوضہ دینے میں ناکام ہو گئ ہے، حکومت بالائی ہنزہ گوجال سے تعلق رکھنے والے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے متاثرین کی معاوضوں کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنائے اور متاثرین کے ساتھ ایک دھائی سے ہونے والے زیادیتوں کو اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button