عوامی مسائل

پول فیوزنگ سسٹم اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کیا گیا تو 20 جنوری کے بعد سڑکوں پر آئیں گے، عمائدین اشکومن

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ بجلی کی آنکھ مچولی،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پول فیوز نگ ختم کیا جائے،عوام اشکومن نے محکمہ برقیات کے خلاف 20جنوری کے بعد سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی۔گزشتہ دنوں تحصیل اشکومن کے نمبرداروں اور عمائدین کا ایک اہم اجلاس چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اشکومن پاور ہاؤس کے صارفین کے لئے بجلی کی قلت پر محکمہ برقیات پر کڑی تنقید کی گئی ۔

اس موقع پر کہا گیا کہ اشکومن پاور ہاؤس کے صارفین کے ساتھ محکمہ برقیات سنگین مذاق کررہی ہے،پول فیوز نصب کرنے کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے نیز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی صارفین کے لئے عذاب بن چکا ہے،شرکاء نے محکمہ برقیات کے ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے اس کے علاوہ پول فیوزنگ کا نظام مکمل ختم کیا جائے بصورت دیگر عوام 20جنوری کے بعد محکمے کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button