خواتین کی خبریںچترال

کوہستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی سماجی بہبود کیلئے واپڈا نے ورلڈ بنک کے تعاون سے ٹریننگ سنٹر قائم کردیا

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی سماجی بہبود کیلئے واپڈا نے ورلڈ بنک کے تعاون سے ٹریننگ سنٹر قائم کردیا ہے جس میں مقامی خواتین دستکاری کے ذریعے اپنی معیشت مستحکم کرینگی ۔چیف انجینئر داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ ثاقب ضیاء کے مطابق جنرل منیجر داسو ڈیم محمد جاوید اور واپڈاحکام کی دلچسپی کے پیش نظر پسماندہ ضلع کوہستان کے خواتین کی زندگی میں بہتری کیلئے یہ قدم اُٹھایا گیاہے جس کا باقاعدہ افتتاح ورلڈ بنک کے نمائندوں نے اپنے حالیہ دورہ کوہستان کے موقع پر کیاہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس تربیتی مرکز میں خواتین ہاتھ کے ذریعے اشیاء تیارکریں گی انہیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر بھی سکھایا جائیگا تاکہ وہ اپنے ہاتھ سے تیارکی ہوئی چیز کو آن لائن بیچ سکیں ۔چیف انجینئر کا کہنا تھا اس سنٹر میں دو ماسٹر ٹرینرز رکھے گئے ہیں جو مقامی ہیں وہاں صر ف خواتین کے جانے کی اجازت ہے۔ اسی طرح کے دیگر علاقوں میں بھی مراکرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ خواتین کی زندگی بہتر ہوسکے ۔واضح رہے کہ اس قسم کا مرکز کوہستان کی تاریخ میں پہلی بار قائم کیا گیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button