متفرق

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی وفات کا زخم تاقیامت مندمل نہ ہوسکے گا۔جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کی وفات کا زخم تاقیامت مندمل نہ ہوسکے گا۔ان کا سانحہ ارتحال صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے مساجد و مدارس اسلامی کا دفاع تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی سرپرستی اور قرآن و حدیث کے نشرواشاعت کےسلسلے میں ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو بھلانا ممکن ہے۔وہ اس پرفتن دور میں اسلاف اور اکابرین دارالعلوم دیوبند کے ہوبہو نمونہ تھے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جمیعت علماء اسلام گلگت اور ضلعی سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی نے عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت صدر وفاق المدارس عریبیہ پاکستان مدیر جامعہ فاروقیہ کراچی شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب کی رحلت پر گہرے دلی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سانحہ ہے دنیا بھر میں جہاں جہاں ان کے شاگرد علوم نبوت کی اشاعت و ترویج اور طاعوتی قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں ان کے لئے یہ خبر صور اسرائیل سے کم نہیں موصوف ہمیشہ جمیعت علماء اسلام کی سرپرستی فرماتے تھے۔ ان کی وفات کے پاکستان کے تمام مذہبی و سیاسی حلقے اپنے آپ کو یتیم محسوس کرتے ہیں۔ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان سمیت دیگر اکابرین امت سے ہمیشہ استفادہ کیا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور درجات کے بلندی کیلئے دعا کی اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمیعت علماء اسلام کا ایک ایک کارکن غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button