جرائم

دیامر: مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دئے گئے

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دئے گئے۔ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور کو ایس ڈی پی او تانگیر مقرر کر دیا گیا۔ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم جانباز کی جانب سے جاری لیٹر نمبر SPD-1(2)463-66/2017 کے مطابق ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور کو ایس ڈی پی او تانگیر ،ایس ایچ او تانگیر میر غنی کو ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس،ایس ایچ او جل تھانہ بہرام خان کو ایس ایچ او گوہر آباد،ایس ایچ او داریل خوشحال خان کو ایس ایچ او جل جبکہ ایس ایچ او گوہر آباد عبدالغفار کو ایس ایچ او داریل مقرر کر دئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی کے احکامات پر ایس ایچ اوز نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے کے لیئے مذکورہ سٹیشنز کا رخ کر لیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button