جرائم

16 روپے فی کلو کے حساب سے نئی درسی کتابیں‌بیچی جارہی تھیں، پولیس نے دھر لیا

سکردو ( کرائم رپورٹ ،رجب علی قمر ) سکردو پولیس کی کامیاب کاروائی تعلیم دشمن عناصر کو دھر لیا گیا صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کے آبائی حلقے گانچھے سے لاکھوں مالیت کی درسی کتابیں غیر قانونی طور پر سکردو کباڑ خانے میں فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے یہ کتابیں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کی ہیں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کتابوں کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لیا ہے سٹی تھانہ سکردو پولیس کے مطابق گانچھے سے تعلق دو افراد نے سرکاری سکولوں میں دی جانے والی کتابیں گانچھے سے سکردو کباڑ خانے میں 16 فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے تھے خفیہ اطلاع پر دونوں ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے کتابیں منی ٹرک کے زریعے سکردو لائی گئی کتابیں لانے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے یہ کتابیں بیسک ایجوکیشن سکولز کے ڈائریکٹر کے کہنے پر فروخت کی ہے جبکہ محکمہ تعلیم بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ بیسک ایجوکیشن وفاق کا ادارہ ہے اس سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں زرائع کے مطابق گانچھے سے مزید دو گاڑیوں میں کتابیں سکردو متقل کی جارہی ہے سکردو پولیس کا کہنا تھا کہ گانچھے پولیس چیک پوسٹ سے کتابیں باآسائی کیسے دوسرے ضلع میں منتقل ہوئی اور مزید کتابوں سے بھری گاڑیوں کی تعاقب کے لئے بھی پولیس ان ایکشن ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button