جرائم

ایس پی ہنزہ نے نمایاں کارکردی پر پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعامات کے ساتھ کارکردگی سر ٹیفکٹ سے نوازہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے ضلع ہنزہ پولیس کو درپیش مشکلات میں علاقے میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے علاوہ سی پیک منصوبے میں پہلی دفعہ قافلے کو کامیاب بنائی ۔ ان خیالات کا اظہارایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے ہنزہ پولیس کے سینئر افسران اور سپاہیوں کے اعزازمیں دی جانے والی حوصلہ افزائی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ پولیس آفیسر اور سپاہیوں نے جس انداز سے محرم الحرام کے ایام ہو یا سی پیک قافلوں کی ڈیوٹی سے لیکر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو تحفظ دنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کی کاشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اج ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام کے علاوہ تعارفی سرٹیفکٹ سے نوازہ جا رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی عوام کی جان مال کی تحفظ کرنے میں ہنزہ پولیس کے ہر نوجواان اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر ہنزہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان نے پولیس کی جانب سے ایس پی ہنزہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہے ایس پی ہنزہ کا جنہوں نے نہ صرف پولیس جوانوں کا بلکہ افسروں کی کارکردگی کو سراتے ہوئے شاباشی اور نمایاں پولیس جوانوں کو سرٹیفکٹ سے نوازہ جو کہ اس سے قبل کسی افسر نے ایسا نہیں کیا تھا جس کا ہم ایس پی اور آئی جی پی گلگت بلتستان کے اقدامات کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کاموں سے پولیس کے نوجوانوں میں مزید حوصلے کے ساتھ اایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ ملتا ہیں۔ ایس پی ہنزہ نے نمایاں کارکردی حاصل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعام کے ساتھ کارکردگی سر ٹیفکٹ سے نوازہ گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button