اہم ترینجرائمخبریں

نیب نے خزانے کو 225 ملین کا نقصان پہنچانے کے الزام میں محکمہ جنگلات کے 4 افیسران کو گرفتار کر لیا

گلگت (خصوصی رپورٹ) نیب نے محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے 4 افیسران کو گرفتار کرلیا۔قومی احتساب بیورو کے مطابق پیرکے روزنیب حکام نے گلگت کے مختلف علاقوں سے الگ الگ کیسسز میں ملوث محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے گریڈ 18کے 4سابقہ و موجودہ آفیسران زمرود خان ریٹائرڈکنزرویٹر ،سلیم اللہ DFOاستور،قدر دان RFO(ریٹائرڈ)اور سپرنٹنڈنٹ فرید اللہ کو جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور اسکی منتقلی میں ملوث پا کر گرفتار کیا ہے ۔ملزمان کو نیب حکام نے آکاونٹیبلٹی کورٹ گلگت میں پیش کیا گیا جس پر اکاونٹیبلٹی کورٹ نے ملزمان کو 14 روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 225 ملین روپے کا نقصان پہنچایاہے، تحقیقات کے بعدمزید آفیسران، ٹھیکیداران اور ٹرانسپورٹرزکی گرفتاریاں متوقع ہیں۔اس سے قبل نیب نے گلگت بلتستان میں محکمہ تعلیم اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں کرپشن میں ملوث کہیں افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔نیب حکام کی اس اقدام پر گلگت بلتستان کے عوام نے خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مزید ایسے کرپٹ افراد کو کٹھرے میں پہنچائیں گے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button