سیاست

سبسڈی کا خاتمہ ،عوامی ملکیتی زمینوں کو ہتھیانے اور سی پیک میں نظر انداز کرنے سے پی ایم ایل کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔ کلثوم مہدی پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت(پ ر)ماروی میمن جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کے زریعے تخت لاہور کی ہمدردیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔ موصوفہ ماضی میں کئی پارٹیوں اور رہنماؤں کی مدح سرائی کرتے ہوئے میاں برادران اور مسلم لیگ (ن) کو برا بھلا بھی کہہ چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدارتی امیدوار کلثوم مہدی خواجہ نے کیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی کے طفیل ملک بھر بلخصوص گلگت بلتستان کی خواتین کو معاشی امداد مل رہاہے جس کا اجراء پی پی پی کے چیئرمین اور سابق صدر اصف علی زرداری نے کیاتھا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔کلثوم مہدی نے کہاہے کہ مسلم لیگ کے رہنماء گلگت بلتستان کے عوام کو جھوٹے وعدے اور تسلیوں کے ذریعے بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں جبکہ خطے سے سبسڈی کا خاتمہ ،عوامی ملکیتی زمینوں کو ہتھیانے اور سی پیک میں نظر انداز کرنے سے پی ایم ایل کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button