گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا ٹیکسز کے نفاز میں کوئی عمل دخل نہیں اور یہ پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ مسئلہ ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نفاذ کا خالق پیپلز پارٹی ہی ہے۔ گلگت بلتستان میں اس طرح کے ایشوز سابقہ گورنمنٹ کے دور میں ہی پیداہوئے تھے اور اس وقت کی حکومت نے مستقبل کے لیئے کسی بھی طرح کی حکمت عملی مرتب نہیں کی ۔ سازش اور پراپیگنڈہ کرنے کے سواء پیپلز پارٹی نے کوئی عوامی خدمت نہیں کی اور اب اخباری بیانات کے سہارے عوام کی ہمدردی کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام نے اس طرز سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اب بے بنیاد الزامات کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عوام نے سازشی عناصر کی منفی سیاست کو مسترد کرکے حکومت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور حکومت بھی اپنے تمام تر مسائل بروئے کار لا کر عوامی مسائل کے خاتمے اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا ٹیکس کے حوالے سے چھپنے والی خبروں کے بارے میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ٹیکسز کے نفاز میں کوئی عمل دخل نہیں اور یہ پیپلز پارٹی کا پیدا کردہ مسئلہ ہے۔ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ بالکل واضح ہے اور عوام کی ترقی اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور یہ حکومت کبھی بھی علاقے کی عوام کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button