سیاست

سرکاری ملازمتوں پر عمر کی حد33سال سے بڑھاکر 35سال کرنے پر گورنر جی بی سمیت صوبائی کابینہ کے مشکور ہیں ۔ عوامی حلقے ۔

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گزشتہ دنوں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کی حد عمر 33سے بڑھاکر 35سال کرنے کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت کے اس اقدام سے کئی بے روزگارافراد جن کی عمر سرکاری ملازمت کی تلاش میں 33سال سے زیادہ ہوگئی تھی کو ایک اُمید کی کرن پیدا ہوگئی اور وہ خوش دیکھائی دیتے ہیں ۔ واضع رہے کہ وزیراعلی سکریڑیٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری محکمہ قانون گلگت بلتستان اور صوبائی کابینہ میں پیش ہونے کے بعد منظوری کیلئے گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کی گئی تھی جس پر گورنر جی بی نے دستخط کرچکے ہے ۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری کردیا جائیگا ۔ اس حوالے سے 33سال سے زائد عمر کے بے روز گار افرادنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبائی حکومت اور گورنر جی بی کے مشکور ہیں کہ اُنہوں نے سرکاری نوکری کرنے کیلئے ایک اور مواقع فراہم کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ عمر کی حد بڈھانے کے ساتھ گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں موجود خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کی اشد ضرورت ہیں ۔تاکہ دو سال کے اس پیریڈ میں ہم اپنے قسمت آزمائی کرسکیں ۔ عمر کی حد بڈھانے کے کیساتھ سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو جلد اشتہار ات نہیں آئینگے تو اسکا کوئی خاطر خواہ فائیدہ نہیں ہوگا ۔ہماری عمر یوں ہی پوری ہوگی۔ اُنہوں نے چیف منسٹر گلگت بلتستان اور گورنر جی بی سے مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کے جتنے بھی سرکاری محکمے ہیں اُن کو حکم کریں کہ خالی اسامیوں کو جلد مشتہر کریں تاکہ صوبائی حکومت کی اس اقدام سے ہم بھی فائیدہ لے سکیں ۔ گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام کے کئی بے روزگارافراد کو روزگار کے نئے مواقعے مل ینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button