سیاست

بسین گلگت کے درجنوں افراد جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوگئے

مولانا عطاء اللہ شہاب
مولانا عطاء اللہ شہاب

گلگت (فہیم اختر) اسلام ایک آفاقی نظام ہے اور جمعیت علماء اسلام اس آفاقی نظام کی ترویج کیلئے کام کررہی ہے جب بھی ہمیں موقع ملا ہے ہم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی مثالیں وفاق، صوبہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں نمایاں ہے ہم ایڈ ہا کی بنیاد پر کام کرنے کے حامی نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما و ممبر گلگت بلتستان کونسل مولانا عطاء اللہ شہاب نے بسین میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں درجنوں علماء سینکڑوں کا رکنوں سمیت ودیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا جن میں مفتی عادل ، مولانا سلیم خان، شاہد احمد، مجیب الرحمن، عالم زیب، شاہد عالم، میر عالم نمایاں ہیں ان کو ہار پہناکر باقاعدہ طور پر پارٹی میں خوش آمدید کیا گیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے سرپرست و صدر انجمن تاجران حاجی جمعہ خان، امیر گلگت ڈویژن راجہ اعظم خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عابد اقبال سمیت دیگر جے یو آئی کے ذمہ داران موجود تھے مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا کہ یکم نومبر کو علماء کرام کا جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنا ثابت کرتا ہے کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان میں مضبوط ترین پارٹی بنتی جارہی ہے جے یو آئی میں شامل ہونے والوں کو دربدر پھرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ جے یو آئی کی سرپرستی وقت کے اولیاء کرام کررہے ہیں آج شامل ہونے والے علماء چھوٹے گھرسے بڑے گھر میں تشریف لائیں ہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب سے حاجی جمعہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش قسمت لوگ ہیں جب دنیا مادیت پرستی میں ڈوب رہی ہے ایسے موقع پر جنہوں نے آفاقی جماعت جے یو آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عادل، مولانا سہراب عالم، مولانا شجاعت ودیگر نے کہا کہ ہم کسی سے اختلاف کے وجہ سے نہیں بلکہ جمعیت علماء اسلام کو اہل سنت اکابرین کی پارٹی سمجھ کر شامل ہورہے ہیں ہم جمعیت علماء اسلام میں اخلاص کے ساتھ جان و مال اور وقت بھی وقف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

فہیم اختر

فہیم اختر پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور مقامی اخبارات میں صدائے گلگت کے نام سے کالم لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پامیر ٹائمز کے مستقل کالم نگار ہیں۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button