تعلیم

شگر: ڈائریکٹر ایجوکیشن کااسکولوں کا دورہ

شگر(عابد شگری) ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن مجید خان کا شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ۔سکولوں میں قائم ونٹر کیمپ کا معائنہ ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن مجید خان نے گذشتہ دنوں ضلع شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دورے میں سرکاری سکولوں میں جاری ونٹر کیمپ اور اساتذہ کو جاری تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہائی سکول شگر میں قائم ونٹر کیمپ میں بچوں سے سوالات کئے۔ جبکہ اساتذہ کیلئے جاری تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ دراصل جدید تدریسی امور کو سیکھنے کا ایک موقع ہے۔ تمام اساتذہ جدید تدریسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اپنے پڑھانے کی معیار میں نکھار لائیں ۔ اور اپنے پیشے کو پوری دیانت داری کیساتھ فرض سمجھ کربجالائیں۔اساتذہ اپنے ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر انجام دیں تو دنیا ورآخرت دونوں میں کامیاب ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button