معیشت

ضلعی انتظامیہ کے رویے کے باعث بیکری کارخانے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ بیکرز ایسوسی ایشن گلگت

گلگت ( سٹاف رپورٹر) صدر بیکرز ایسوسی ایشن ناصر حسین، جنرل سیکرٹری بشارت حسین نے سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجراں منہاج الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے رویے کے باعث بیکری کارخانے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ یکم فروری کو ضلعی انتظامیہ نے بیکری کارخانے مالکان کو نئے ریٹ جاری کئے مگر 16فروری کو ریٹ کینسل کیا گیا جو کہ مالکان کے ساتھ زیادتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت میں 11بیکری کے کارخانے کام کر رہے ہیں جس میں سینکڑوں ملازمین کام کر رہے ہیں۔ اب ان ملازمین کے گھروں کے چولھے بند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 6سال سے انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ مختص تھے ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ہے جبکہ آٹے اور خام مال کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں کارخانے کا خرچہ 8لاکھ سے 15لاکھ آتا ہے ان کارخانوں میں 500سے زاید ملازمین اپنے روزی کما رہے ہیں۔ اب تک ضلعی انتظامیہ نے کوئی نیا ریٹ جاری نہیں کیا ، 2011سے ریٹ ہم پر لاگو کیا گیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے ۔ کئی مرتبہ انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر انکی طرف سے کو ئی شنوائی نہیں ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیا گیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر ینگے اور اس ہڑتال میں انجمن تاجراں کو اپنے ساتھ ملا کر احتجاج کر ینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button