سیاست

ن لیگ کرپشن اور لوٹ مار ختم کرنے کے ایجنڈا لیکر عوام کے پاس آئی ہے، مولانا سجاء الحق

چلاس(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن دیامر کے سینئر نائب صدر مولانا سجاء الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کرپشن اور لوٹ مار ختم کرنے کے ایجنڈا لیکر عوام کے پاس آئی ہے۔ کرپشن سے پاک گلگت بلتستان ن لیگ کی حکومت کا منشور ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمیل احمد اور امجد ایدوکیٹ تنقید ی سیاست چھوڑ دیں ،اب عوام باشعور ہوچکے ہیں ،عوام میدان میں کام دیکھتے ہیں۔ ن لیگ کے ایک سالہ دور میں گلگت بلتستان کے اندر بڑی تبدیلی آچکی ہے ۔وزیر اعلی حافظ حفیظالرحمن کی قیادت میں خطہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں گلگت بلتستان ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنا رہا ،اور پورا خطہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے نظر رہا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر گلگت بلتستان کے ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنا کر رکھ دیا ،سفارش اور رشوت کھاکر استاد جیسے مقدس پیشے کا ۲ اور ۳ لاکھ میں بولیاں لگائے گئے،اور سرعام ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے پانچ سالہ دور کا اب کڑا احتساب ہوگا ،اور پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ،اب عوام مزید ایسی کرپٹ پارٹی کے نمائندوں کو نہیں آزمائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button