GOVERNOR GILGIT-BALTISTAN MIR GHAZANFAR ALI KHAN AND SPEAKER BALOCHISTAN ASSEMBLY RAHEELA DURRANI IN A GROUP PHOTO WITH GBC AND GBLA MEMBERS AND MEMBERS OF PAKISTAN BOY SCOUTS ASSOCIATION AT NATIONAL HEADQUARTER BOY SCOUTS AT OATH CEREMONY OF CHIEF BOY SCOUTS GILGIT BALTISTAN IN ISLAMABAD ON JANUARY 18, 2017.
اسلام آباد : گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے نیشنل ہیڈکوارٹر پاکستان بوائے سکاؤٹس اسلام آباد مں چیف بوائے سکاؤٹس گلگت بلتستان کا حلف لیا۔ چیف بوائے سکاؤٹس کی تقرری صدر پاکستان ممنون حسین نے کی۔ا سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی جوکہ پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی چیف کمشنر ہیں نے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ بوائے سکاؤٹس ہمارا قومی اثاثہ ہیں ، مشکل کی ہر گھڑی میں ملک اور قوم کے لئے بغیر کسی معاوضے کے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پاکستان بوائے سکاؤٹس کے پہلے چیف بوائے سکاؤٹس کا حلف لیا تھا۔گورنر گلگت بلتستان نے یقین دھانی کرائی کہ بوائے سکاؤٹس کے لئے گلگت بلتستان میں 100کنال زمین پر مشتمل کمپلیکس بنایا جارہا ہے اور بوائے سکاؤٹس کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے سپیکر راحیلہ درانی اور بوائے سکاؤٹس کے دیگر عہدیداروں کوگلگت بلتستان آنے کی دعوت دی۔ راحیلہ درانی نے دعوت قبول کی اور گورنر گلگت بلتستان کو چیف بوائے سکاؤٹس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔