صحت

محکمہ پی پی ایچ آئی تانگیر میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تانگیر یوتھ فاؤنڈیشن

چلاس(بیوروچیف) تانگیر یوتھ فاؤنڈیشن کے چئیرمین عباداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پی پی ایچ آئی تانگیر میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تانگیر کے دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل رہی ہیں۔پی پی ایچ آئی کی کارکردگی سے تانگیر کے عوام مطمئن اور خوش ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد بھی پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کا ہر ہفتے جائزہ لے رہے ہیں۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کی خصوصی نگرانی سے غریب اور نادار افراد بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں اور ادویات کی بھی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button