متفرق

شگر : ڈپٹی کمشنر شگر کی علماء امامیہ شگر کے سربراہ سے ملاقات

شگر(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شگر کی علماء امامیہ شگر کے سربراہ سے ملاقات،دونوں سربراہوں نے ضلع کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان نے گذشتہ دنوں علمائے امامیہ شگر سید طہ الموسوی شمس الدین سے ان کی گھر پر ملاقات کیا۔جس میں علاقے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سید طہ الموسوی نے ڈی سی شگر سے کہا کہ علاقہ شگر کی وسائل بہت زیادہ ہے اگر ان وسائل کو کو استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کیا جائے تو شگر ایک مثالی ضلع بن سکتا ہے۔علمائے امامیہ شگر نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے ڈی سی کا کردار ایک مثالی ہونا چاہئے۔صوبائی حکومت کی جانب سے شگر کی بنجر زمینوں کو خالصہ سرکار قراردیکر قبضے کی کوشش ہیں۔اگر ایسا کیا گیا تو یہ عمل خطرناک ہوگا اور اس کا عوامی ردعمل بھی انتہائی خطرناک ہوگا۔اس لئے حکومت کو ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔اس موقع پر ڈی سی شگر نے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے علمائے امامیہ شگر کی کردار کو سراہااور اس امید کا اظہار کیا کہ سمتقبل میں بھی شگر میں یہی مثالی امن قائم رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button