صحت

اشکومن: غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں دکانداروں کو جرمانے

اشکومن(کریم رانجھا) تحصیلدار اشکومن کے غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں دکانداروں کو جرمانے،زہر بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،عوام کا مطالبہ۔ تحصیلدار اشکومن خالد انور نے گزشتہ روز عملے کے ہمراہ ناقص ،مضر صحت اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیانیز ناقص صفائی پر ہوٹل مالکان کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ایک جنرل سٹور سے دوسری بار ناقص مصالحہ جات اور غیر معیاری نمک کے سینکڑوں پیکٹ برآمد ہوئے ،جبکہ فروزن چکن کی دکان سے کئی کلو بدبودار گوشت بھی برآمد ہوا۔ تحصیلدار اشکومن نے دکانداروں کو آئندہ احتیا ط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کو آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔دوسری جانب عوام علاقہ نے ناقص اور مضر صحت اشیاء بیچنے والے دکانداروں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button