چترال

کورکمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا چترال ٹاسک فورس کا دورہ

چترال(بشیر حسین آزاد) کورکمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے چترال ٹاسک فورس کا دورہ کیا۔دورے میں کورکمانڈر کے ہمراہ جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف عامر اعوان بھی تھے۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے کورکمانڈر کا استقبال کیااور چترال کے متعلق کورکمانڈر کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ،ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ بھی موجود تھے۔کورکمانڈر لفیٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے چترال کی ترقی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔اور اپنی طرف سے ہرقسم کی مدد کی یقین دہانی کی اور کہا کہ باقاعدہ ترقیاتی پروگرام کے لئے پروپوزل بناکر مجھے بھیجدیں جہاں جتنی مدد ہوسکتی ہے کرلیں گے۔اُنہوں نے پولیس فورس کی مزید ترقی کے حوالے سے بھی ڈی پی او چترال کوپروپوزل بناکر کور ہیڈکوارٹرپشاور بھیجنے کی ہدایت کی۔وہ یادگار شہدا بھی گئے اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button