گلگت بلتستان

ضلع استور کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، کاروبار زندگی مفلوج

استور(عبدالوہاب /ابرارحسین) ضلع استور میں شدید برف باری بالائی علاقے منی مرگ ،چلم ،داسخریم،گدئی،بوبن،رٹو،میرملک ،کا لا پانی ،ترشینگ ،روپل،درلے میں 6سے 7فٹ برف پڑنے سے تمام رابطہ سڑکیں منقطع۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ہونی والی شدید برف باری سے با لائی علاقوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی اور مشکلات میں اضافہ۔ جبکہ سردی بھی نقطہ انجماد سے گر گیا لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔سخت سردی کی وجہ سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگاہے اور علاقے میں صحت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں خاص طور پر بچے بوڑھے اور خواتین کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ بالائی علاقوں کی عوام کا کہنا کہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے غذائی قلت اور لکڑی کی کمی سے ہم زہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ایسا لگتا ہے استور کے بالائی علاقوں میں انسان نہیں جنگلی جانور آباد ہیں عوام کا کہنا ہے کہ ان متاثرہ علاقوں کو ہارڈ ایریا ڈکلیر کر کے عوام کو ریلف فراہم کی جائے وگرنہ وہ دن دور نہیں کہ بالائی علاقوں کے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں بھی برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے سرکاری اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جسکی وجہ سے بھی سائلوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بجلی کی بھی انکھ مچولی جاری ہے اور کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button