عوامی مسائل

یاسین: تھوئی میں سینکڑوں افراد نے گندم کی قیمت میں اضافہ اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی گاوں تھوئی کے سینکڑوں افراد نے صوبائی حکومت کے جانب سے سول سپلائی کے گندم کی ریٹ بڑھانے اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کے قیمتوں میں بلاوجہ اضافے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، گندم پر ایک روپیہ زیادہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پر اضافہ واپس لیں ورنہ صوبائی حکومت کے خلاف بھرپوراحتجاج کرینگے۔ محکمہ برقیات یاسین بالائی علاقوں کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسے سلوک کررہا ہے۔ باری کے اوقات میں بھی بجلی نہیں مل رہی ہے ۔جبکہ یاسین تحصیل ہیڈکوارٹراور گردو نواح کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل کسی نی کسی شکل میں جاری ہے۔

تحصیداریاسین ،ایس ایچ او یاسین اور محکمہ برقیات یاسین کے حکام نے موقعے پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیا اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button