متفرق

اورسیز چائینزایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے چیئرمین حرکت قلب بند ہونے سے گلگت میں انتقال کر گئے

گلگت: اورسیز چائینزایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے چیئرمین سید آغا سلطان خان حرکت قلب بند ہونے سے گلگت میں انتقال کر گئے ۔ جنھیں کنوداس گلگت میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کے جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ مرحوم کی گلگت بلتستان میں مقیم یوغر برادری اور چائینز کیلئے بے پناہ خدمات تھی۔ واضح رہیے کہ 1949 میں آنے والے کیمونسٹ انقلاب کے بعد مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ سے آنے والے سینکڑوں کی تعداد میں مسلم خاندانوں نے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں میں رہائش اختیار کی۔ اورسیزچائینز کے فلاح و بہبود اور انکے بچوں صحت و تعلیم کیلئے اورسیز چائینز کے نام سے ایسوسی ایشن بنائی گئی جو کہ چائینز اورسیز کیلئے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں اور یہ ایسوسی ایشن پاکستان اور چائینہ کے درمیان دوستی میں ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ اور پاکستان کی تعمیر ترقی میں بھی انکا بڑا اہم کرداررہا ہے ۔چیئرمین سید آغا سلطان خان کے وفات پرسیاسی، صحافتی، سماجی و مذہبی حلقوں نے لواحقین اور اورسیز چائینز ایسوسی ایسوایشن سے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button