عوامی مسائل

شگر: سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے تسر اور باشہ یونین کے لوگوں کو شگر اور سکردو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا

شگر(عابد شگری) دو سال گزرنے کے باوجود محکمہ تعمیرات تسر کو حیدرآباد سے ملانے والی سڑک بحال نہ کراسکا۔اس سڑک کے بحال نہ ہونے کی وجہ سے یونین کونسل تسر اور باشہ کو شگر اور سکردو جانے کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہیں۔ دوسال پہلے شدید بارشوں اور دریا میں آنے والی شدید طغیانی کی وجہ سے دریائے برالدو نے بہا کے مقام سے اپنے اصل راستہ چھوڑ کر کٹاؤ کرکے اپنا رخ تبدیل کردیا تھا جس کی زد میں آکر تسر اور حیدر آباد کے درمیان سڑک کو تباہ کردیا تھا اور دریا برالدو اس وقت بھی اصل راستہ چھوڑ کر بیچوں بیچ بہہ رہا ہیں جس کی وجہ سے تسر اور باشہ کا حیدرآباد سے ملانے والی سڑک کٹ گیا ہے اور قابل استعمال نہیں ہیں۔اس سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے تسر اور باشہ یونین کے لوگوں کو شگر اور سکردو سفر کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام بالا محکمہ تعمیرات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور دریا برالدو کے رخ موڑکراصل راستے میں لانے کیلئے اقدمات کریں جبکہ سڑک کو کھولنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button