ماحول

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم کامیابی سے جاری

گلگت (پ۔ر ) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن گلگت کے زیر اہتمام صفائی آگاہی مہم کامیابی سے جاری و ساری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز پونیال روڈ سے یادگار چوک تک صفائی آگاہی مہم شروع کیا گیا، جس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے شہید ملت روڈپہ پڑے کچرے کو صاف کرتے ہوئے انہیں ویسٹ مشینری میں ڈالتے رہے۔ اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے شہریوں میں صفائی و انسداد تجاوزات مہم کے پیغامات پہ مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپبنی کے جاری صفائی مہم عوام میں زبر دست پزیرائی حاصل ہوئی ہے امپھری،سجادیہ محلہ ،ہسپتال کالونی ،مجینی محلہ ،کلچنوٹ محلہ نگرل بالا نگرل پائین ،نیو نگرل ،اور یادگار محلے سے تعلق رکھنے والے درجنوں شہریوں نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہوزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایات پہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن کے زریعے شہر کا ہنگامی بنیادوں پہ صفائی مہم جاری رکھنا احسن اقدام ہے اس عملی اقدام کے زریعے شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ ہم سب نے اپنے گھر محلہ اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھراء رکھنا عین اسلا م ہے چونکہ دین اسلام ہمیں حکم فرماتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے جب تک ہم صفائی کو اہمیت نہیں دینگے ہمار ا ایمان پورا نہیں ۔اس لئے ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ رسو ل پاک کے فرمودات پہ عملدرآمد کریں ،۔اچھے اور کامیاب قومیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفائی کو خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ہم سب کو میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنائیں اور صحیح معنوں میں مسلمان بن جائیں ۔ اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے گاڑیوں کو روکتے ہوئے انہیں بھی آگاہی مہم کے پیغامات بھی تقسیم کئے تاکہ اپنے گھر، گلی ،محلہ اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں ۔اس موقع پہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے کہا کہ گلگت شہر میں جاری صفائی و انسداد تجاوزات آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کہ ہمارا پیغام ۔۔صفائی ہے نصف ایمان ۔۔اب چمکے گا گلگت بلتستان۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button