گلگت بلتستان

گلگت : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید آغا راحت حسین الحسینی

گلگت (پ۔ر) قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و خطیب اما میہ جامع مرکزی مسجد گلگت سید آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے جید عالم دین شہید ضیالدین رضوی کے قتل کے مرکزی ملزم کے حوالے سے حالیہ قومی میڈیا میں نشر اور اخبارات میں شائع ہونے والے خبروں پہ کہا کہ شہید ضیا ء الدین رضوی کے مرکزی ملزم شاکر اللہ کی پنجاب پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ہم پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس کامیاب کاروائی کو سراہاتے ہیں اور پنجاب حکومت سے امید کرتے ہیں کہ پنجاب میں چپھے ہوئے دیگر دہشت گردوں کو بھی قلع قمع کرے گی جوکہ ملک اور علاقے کے پرامن عوام کے دشمن ہیں اور تخریب کار کاروائیوں کے زریعے ملک میں کشت و خون کے حولی کھینا چاہتے تھے اور گلگت سمیت سانحہ کوہستان سانحہ لولوسر اور سانحہ چیلاس جیسے دلخراش واقعات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی زبر دست حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے برابری کی پالیسی کے مطابق اقدامات کرنے سے گریز کرے گی اور گناہگار اور بے گناہ کو ایک ہی نظر سے نہ دیکھا جائے ۔بیلنس پالیسی کی وجہ سے مشکلات پیدا ہورہے ہیں اور بے گناہ افراد خواہ مخواں ضد میں آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پہ سرخ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ضلع غذر جیسے پرامن علاقے میں گلگت بلتستان پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے گلگت بلتستان کو ایک بڑ ے سانحہ سے بچایا ہے جو کہ قابل تعریف ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات آئیندہ بھی کرتے ہوئے علاقے کو بد امنی سے محفوظ رکھیں گے ۔انہوں نے اپنے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے بر وقت اور کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ غذر جیسے پر امن علاقے کو( را )کے ساتھ مبینہ گھڑ جوڑ رکھنے والے ملک دشمن ونام نہاد قوم پرست تنظیم کے مزموم سازش کو بے نقاب کیا ۔ اور گلگت بلتستان کو ایک اور بڑے سانحہ سے بچایا جو کہ ایک اہم کارنامہ ہے ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے طرف سے ملک دشمن اور سالمیت کے دشمنوں کے خلاف کاروائیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پوری ملت تشیع کے جانب سے بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ملت تشیع پہلے بھی ملک کے خیر خواں تھیں اور آئیندہ بھی ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت میرٹ پہ فیصلے کرے ہم بھرپور ساتھ دینگے اور سرکاری اداروں میں میرٹ اور سفارتشی کلچر کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے علاقے میں انصاف اور میرٹ کا بول بالا کریں تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات سے ریلیف مل سکے ۔انہوں نے خطبے سے خطاب میں کہا کہ دین شناسی اور تعلیمات محمد ﷺ پہ عملدرآمد کیلئے خود کو تبدیل کرنا ہوگا معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے دین اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پہ کاربن رہنے سے ہی ہم مسلمانوں کی کامیابی ہے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button