صحت

گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کئے جائیں۔ جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر صلاح الدین

چلاس( پ ر ) گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ اور ہیلتھ سیکرٹری کی محنت اور کاوشوں سے ہیلتھ پیکیج آ ج سے کئی مہینے پہلے منظور ہوا تھا۔مگر انتظامیہ کی بد نیتی کی وجہ سے ڈاکٹرز اب تک پے پیکیج سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر صلاح الدین نے اپنی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پے پیکیج کی عدم منظوری سے دور درازاسٹیشنز میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز احساس محرومی کا شکار ہیں۔ملک کے دیگر صوبوں میں پے پیکیج کی نسبت جی بی میں نصف پیکیج دیا گیا مگر جی بی کے ڈاکٹرز نے اس پر بھی اکتفا کیا۔انتظامیہ کا اس پر بھی عملدرآمد نہ کرنا باعث تشویش ہے۔جبکہ ڈاکٹرز کی پروموشن کیسز کو التوا میں رکھنا بھی لمحہ فکریہ ہے۔پروموشن کیسز کو التوا میں رکھنا اور میرٹ پر تبادلے نہ ہونے سے بھی سینئیر ڈاکٹرز میں بے چینی پائی جا تی ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔تاکہ ڈاکٹر برادری یکسوئی اور خوش اسلوبی سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے سکیں گے۔بصورت دیگرپی ایم اے اپنے مطالبات کے حل کے لئے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button