جرائم

دیامر پولیس نے مزاحمت کے باوجود اشتہاری ملزم دھر لیا

چلاس(کرائم رپورٹ)ایس ڈی پی او داریل محمد عرفان کی قیادت میں ایس آئی پی عبدالحسین کے کے ٹی ایف ،حوالدارضوان اللہ ،اہلکاران اسلم ،ضیاء الرحمان،و دیگر پر مشتمل ٹیم کا کھنر ویلی میں کامیاب چھاپہ، تھانہ کھنبری کو مطلوب اہم اشتہاری مجرم نادر خان ولد خزان ساکن کھنبری کو مزاحمت کے باوجود گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرم تھانہ کھنبری کو مقدمہ علت نمبر 5/11بجرائم 302/34 میں مطلوب تھا اور ترک سکونت کر کے کھنر میں روپوش تھا۔

مخبر خاص کی اطلاع اور سی ٹی ڈی کی نشاندہی پر رات کی تاریکی میں پولیس ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارا۔مجرم اشتہاری نے فرار ہونے کی کوشش میں سخت مزاحمت کی مگر پولیس ٹیم کے بہادر جوانوں نے مجرم کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے دبوچ لیا۔اور گرفتار کر کے سٹی تھانہ چلاس پہنچا دیا۔پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی پر پولیس حکام نے شاباش دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button