جرائمنوجوان

غذر: شیر قلعہ میں باہر سے چرس اور دیگر منشیات لاکر فروخت کئے جاتے ہیں، شیرقلہ یوتھ فورم

شیرقلعہ(پ ر) ضلع غذر کا سب سے بڑا گاؤں شیر قلعہ میں باہر سے چرس اور دیگر منشیات لاکر فروخت کئے جاتے ہیں۔ جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ منشیات لاکر فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں نے کارروائی نہیں کی تو یہ سمجھا جائے گا کہ اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑیا اس دھندے میں ملوث ہیں۔ان خیالات کا اظہار عید کے روز مقامی پروفشنلز کی سربراہی میں منعقد ہونے والے شیر قلعہ یوتھ کے اجلاس میں کیا گیا۔ یوتھ کے نمائندوں نے مزید کہا کہ شیرقلعہ ایک بڑا گاؤں ہونے کے باوجود یہاں کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود پر آج تک توجہ نہیں دی گئی ہے۔جس کی وجہ سے یہاں کا نوجوان مایوسی کا شکار ہے۔ روزگار، تفریح ، صحت ، تعلیم ، بجلی، انفراسٹریکچر سمیت کئی مسائل ہیں جن کی وجہ سے نوجوان منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے گاوں کی یوتھ نے تمام ترسیاسی، فرقہ وارانہ اور قبائلی تفرقات سے بلا تر ہوکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر شیرقلہ یوتھ فورم بنانے کا اعلان بھی کیاگیا۔ یہ فورم گاوں میں نوجوانوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرنے کے علاوہ ان کے حل کے لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو ان کی زمہ داریاں یاد دلائے گا جبکہ نوجوان خود بھی کئی مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ شیرقلعہ یوتھ فورم نوجوانوں کو کئیریر کونسلنگ، مطالعاتی دورے، آگاہی پروگرامزکے علاوہ روزگار ، تعلیم اور صحت کے مواقعوں تک رسائی سمیت دیگر حوالوں سے پروگرامز منعقد کرے گا۔ یوتھ فورم کی تشکیل کے بعد ایک دس رکنی عبوری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو کہ جلد ہی فورم کی پچاس رکنی پالیسی کمیٹی اور دس رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دے گی جس کے بعد فورم باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ابتدائی طور پر فورم نے منشیات کے خاتمے کے لئے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت باہر سے منشیات لانے والوں کو پکڑ کر قانون کے حوالے کرنے کے علاوہ منشیات استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button