Uncategorized

شگر : محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان شگر کیساتھ سراسر ناانصافی کررہے ہیں، انٹر کالج میں 52میں سے صرف 12اسٹاف موجود ۔ شگر ایکشن کمیٹی

شگر(عابد شگری) محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان شگر کیساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی کررہے ہیں۔ شگرکیساتھ ہونے والی زیادتی اور نا انصافیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں اور شگر کو جائز حقوق دیں۔شگر میں قائم انٹر کالج کے PC-4کے مطابق 52میں سے صرف 12اسٹاف موجود ہیں جبکہ ہائیر سکینڈری سکول میں پڑھانے کیلئے ٹیچر موجود نہیں۔ شگر ایکشن کمیٹی کا اہم میٹنگ اماچہ ہاؤس شگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شیخ زکاوت علی نصرالدین نے کی جبکہ سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،سابق سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان اماچہ اورسابق انسپکٹر پولیس سید احمد شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شگر کے مسائل خصوصا تعلیمی مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شگر میں تعلیمی مسائل انتہائی ناگفتہ حالات میں ہیں۔ اور صوبائی محکمہ تعلیم شگر کیساتھ امتیازی سلوک برت رہا ہے۔گذشتہ BPS-14اساتذہ کی بھرتی کے دوران شگر کیلئے سب سے کم سیٹ دیا گیا جبکہ BPS-16میں بھی شگر کیلئے سب سے کم سیٹ مختص کی گئی ہے جبکہ محکمہ تعلیمات عامہ شگر کی ضلعی سیٹ کی بھی کریشن نہیں کیا گیا جوکہ شگر کیساتھ سراسر زیادتی ہے۔ شگر میں اس وقت 13000طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے اس کیلئے صرف 280اساتذہ جبکہ کھرمنگ میں صرف 9000طلباء و طالبات کیلئے 600اساتذہ موجود ہیں۔شگر سنٹر میں قائم گرلز ہائی سکول کو ہائیر سکینڈری کا درجہ دیکر کئی سال بیت گئے لیکن اس کی PC-4ابھی تک منظور نہیں ہوا جس کی وجہ سے اس سکول یں پڑھنے والی لڑکیوں کی مستقبل مشکلات میں ہیں اس کیلئے نہ انٹر کالج والے اساتذہ دینے کو تیار ہیں اور نہ ہی ان کا پنا سٹاف ہیں۔اگر مارچ تک اساتذہ کا بندوبست نہ ہوا تو طالبات کو انٹر کالج میں بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ لیکن شگر میں ہائیر اکینڈری لیول پر مخلوط نظام تعلیم کا رواج نہیں۔انٹرکالج کی PC-4منظور ہونے کے باؤجود سٹاف ابھی تک نہیں بھیجا گیا۔اس وقت52میں سے صرف 12سٹاف موجود ہیں۔ محکمہ تعلیمات عامہ شگر کیساتھ مسلسل زیادتی کا سلسلہ فوری بند کریں اور شگر کو ان کا جائز حق دیں۔ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ورنہ شگر کی عوام اپنے حقوق کیلئے میداں میں اترنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button