متفرق

مولانا سلطان رئیس عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے

گلگت(نمائندہ خصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی کا چیئرمین مولانا سلطان رئیس ایک مرتبہ پھرمنتخب ہوگئے وائس چیئرمین فدا حسین، جنرل سیکرٹری محمد جاوید منتخب ہوگئے اس حوالے سے سے مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا جہاں پر مشاورت کے بعد الیکشن کا انعقاد کیاگیا اورچیئرمین ،وائس چیئرمین ،جنرل سیکرٹری کیلئے خفیہ رائے دہی کے لئے الیکشن کرایاگیا اورتمام ایگزیکٹو ممبران نے خفیہ طور پر اپنے ووٹ کاسٹ کئے اور ا س دوران 29ووٹ لیکر مولانا سلطان رئیس چیئرمین منتخب ہوگئے اور 24ووٹ لے کر فدا حسین وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ12ووٹ لیکر محمد جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر کے خدمات راجہ ناصر،محمدفاروق ،سید یعصوب الدین نے اداکئے اور تمام ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا ،الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے گلگت بلتستان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی ،قومی اور دیگرایسوسی ایشن نے حصہ لیا اوراپنا ووٹ کاسٹ کرلیااس دوران خطاب کرتے ہوئے مولاناسلطان رئیس نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر کانٹوں کا تاج پہنایاگیا ہے اوراس کو ہم قبول کرتے ہیں اورہم گلگت بلتستان کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے تمام قانونی راستوں کو اپنائیں گے اورجمہوری انداز میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔فدا حسین نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قومی خدمت کو فریضہ سمجھتے ہوئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کام کرینگے آخر میں تمام ایگزیکٹو ممبران نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور عہدیداروں نے شکریہ بھی اداکیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button