سیاست

شگر: ہم نےاُس وقت پارٹی کا جھنڈا لہرایا جس وقت مسلم لیگ (ن) کا نام لینے والا شگر میں کوئی نہیں تھا۔ صدر مسلم لیگ (ن) علماء ونگ شگر مولوی عبدالقیوم شورش

شگر(عابد شگری) مسلم لیگ (ن) علماء ونگ شگر کے صدر مولوی عبدالقیوم شورش نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیلئے ہماری خدمات ناقابل فراموش ہے، ہم نےاس وقت پارٹی کا جھنڈا اس علاقے میں لہرایا جس وقت مسلم لیگ (ن) کا نام لینے والا شگر میں کوئی نہیں تھا۔ برے وقت اور حالات میں ہم نے پارٹی کی بنیاد رکھی۔ ہماری درخواست پر پارٹی قائدین نواز شریف اور حفیظ الرحمن نے شگر کا دورہ کیا اورکارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ لیکن آج الحمداللہ پارٹی صوبے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئیں تاہم پرانے کارکنوں کی کوئی پرساں حال نہیں۔ لیکن پھر بھی ہم پارٹی سے ناامید نہیں اورپارٹی سے وابستہ ہے۔انہوں ان خیالات کا اظہار اپنے رہائش گاہ پر پارٹی کے پرانے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ شگر میں مسلم لیگ (ن) کے پرانے کارکنوں نے علماء ونگ کے صدر مولوی عبدالقیوم شورش سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیا۔ ملاقات میں کارکنوں نے علماء ونگ کے صدر سے شکوہ کیا کہ ہمیں پارٹی کی بنیادی اور نظریاتی کارکن ہونے کے باوجود دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کوئی ہمیں پوچھنے والا نہیں۔ حالانکہ ہم اس وقت پارٹی کا جھنڈا اس علاقے میں لہرایا جس وقت مسلم لیگ (ن) کا نام لینے والا شگر میں کوئی نہیں تھا۔برے وقت اور حالات میں ہم نے پارٹی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔عنقریب پارٹی قائدین شگر کا تفصیلی دورہ کرینگے جہاں تمام کارکنوں کی گلہ شکوہ دور کیا جائے گا۔اور تمام نظریاتی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button