ماحول

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا اسلام آباد میں ماحولیاتی شعور کی بیداری کے لئے واک

 اسلام آباد (نامہ نگار) ینگ ریفارمرز گلگت بلتستان اسلام آباد زون کے زیر اہتمام اسلام آباد میں مقیم گلگت و بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ہائیکنگ اسلام آباد چڑیا گھر سے شروع ہو کر مارگلہ ٹریل 2تک جاری رہا۔ ہایکنگ کے اس ایونٹ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہائیک کا موضوع "یو نائٹیڈفار ہائیک” رکھا گیا تھا۔ ہائیکنگ میں شریک طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء راولپنڈی واسلام آباد اور اسکے مضافات میں مقیم ہیں اور ان میں ذیادہ تعداد طالب علموں کی ہے۔ اس طرح کے پروگرامات سے طلباء میں مذہبی و علاقائی تعصب کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے روشن مستقبل کی ضما نت ہے۔ انہی طلبہ نے کل کو گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے ینگ ریفارمرز کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامات کی امید ظاہر کی۔ ینگ ریفارمرز گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر اویس علی خان نے پروگرام کے اختتام پر اپنے خطاب میں کہا کہ ینگ ریفارمرز پچھلے پانچ سال سے طلبا ء و طالبات کے لئے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور مستقبل میں بڑے پیمانے پر اسطرح کے اور پروگرامات کا انعقاد کرے گی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button