گلگت بلتستان

نواز شریف کے کرپشن چھپانے کے لیے وزیر اعلیٰ ، کابینہ اور ممبران کونسل میدان میں آگئے ، گلگت بلتستان کے مسائل پر ان کو گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں کبھی اکھٹا نہیں دیکھا گیا۔ فتح اللہ خان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت (خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پانامہ سیکنڈل میں بری طرح پھنس چکی ہے اس لیے حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ کو محرے کے طور پر سپریم کورٹ کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام انتظار کر رہے تھے کہ گلگت بلتستان کی حکومت ان کے لیے کوئی خوشخبری سنائے گی مگر انہوں نے کرپشن کو سپورٹ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے نمائندے نہیں بلکہ نواز شریف کے شخصی غلام ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ نواز شریف کی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے وزیر اعلیٰ اپنے کابینہ اور ممبران کونسل سمیت میدان میں آگئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے اہم ایشوز پر ان کو گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں کبھی اکھٹا نہیں دیکھا گیا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ گلگت بلتستان کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہ کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کے الزامات تحریک انصاف نے نہیں بلکہ ایک صحافتی تنظیم نے لگائی جس کی تحقیقات سپریم کورٹ کر رہی ہے وفاقی حکومت اس کیس میں انتی دباؤ میں آگئی ہے کہ اب ان کوحفیظ اور ان کی کابینہ سے پریس کانفرنس کروانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا کریڈٹ پاک فوج اور مساجد بورڑ کو جاتا ہے جنہوں نے چار سال قبل گلگت بلتستان میں امن قائم کروایا تھا اس میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے حفیظ الرحمن نے صرف کرپشن کرنے کا طریقہ سیکھا ہے نواز شریف میٹرو میں پیسے بنا رہے ہیں اور حفیظ الرحمن مخصوص ٹھیکیداروں کو نواز کر کمیشن لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں جس دن نواز شریف کو سزا ہوگی گلگت بلتستان کے بیس لاکھ عوام جشن منائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button