چترال(بشیر حسین آزاد) منگل کے سہ پہر چلڈرن ہسپتال چترال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے وجہ آپریشن تھٹر کے جنریٹر اور ایکسرےمشین کو نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجوہات شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔آگ بجھاتے ہوئے وارڈ اردلی ناصر زخمی ہوئے جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔موقع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی ہدیات پر چترال سکاؤٹس کے آفسرزاور جوانوں نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔