گلگت بلتستان

بابوسر ٹاپ سے برف ہٹا کر راستہ سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)درہ بابوسر ٹاپ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے۔مئی کا دوسرا ہفتہ گزر چکا ہے لیکن بابوسر ٹاپ پرسے برف ہٹانے کیلئے دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے ،جس کی وجہ سے ملک کے دوسرے صوبوں سے آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سینکڑوں سیاح روزانہ گلگت بلتستان کا سیر کرنے کیلئے آرہے ہیں ،لیکن بابوسر ٹاپ بند رہنے کی وجہ سے سیاح بابوسر،گھٹی داس لولوسراور ان علاقوں کے دامن میں واقع جیلوں اور گلیشئرز کا سیر کرنے سے محروم ہوکر واپسی پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بابوسر ٹاپ کا ایک کلومیٹر علاقہ میں برف جمی ہوئی ہے اگر انتظامیہ نے دلچسپی لے کرٹاپ کھولنے کیلئے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تو ایک ہفتے کے اندر اندر بابوسر ٹاپ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول سکتے ہیں ،لیکن انتظامیہ خواب خرگوش کے نیند سوئی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں موجود پہاڑی اور بلند و بالا دروں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ،لیکن انتہائی اہمیت کے حامل اور شاہراہ قراقرم کا متبادل شاہراہ تھک بابوسر کو عام ٹریفک کیلئے بحال نہ رکھنا مسافروں،سیاحوں اورعلاقے کے کاروباری لوگوں کے ساتھ سنگین زیادتی اور ظلم ہے۔انہوں وزیر اعلی ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیکر درہ تھک بابوسر کو عام ٹریفک کیلئے بحال رکھنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر سے برف ہٹانے کیلئے دیامر کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کریں ،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button