سکردو: محکمہ زراعت بلتستان نے60سے زائد کسانوں کو گرین ہاوس فراہم  کر دیا

سکردو: محکمہ زراعت بلتستان نے60سے زائد کسانوں کو گرین ہاوس فراہم کر دیا

14 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو( سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت سکردو بلتستان کسانوں کو باروزگار کرنے کے لئے سر گرم ۔غیرموسمی سبزیاں کاشت کرنے کے طریقے سیکھانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو گرین ہاوس فرہم کرکے روز گار کے موقع فراہم کرنے کا سلسلہ جاری اس سلسلے میں گزشتہ دنوں محکمہ زراعت سکردو میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا اس موقع پر 60کے قریب کسانوں کو گرین ہاوس فراہم کردیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ظریف حسن شفقت اور شبیر مسعود نے کہا کہ محکمہ زراعت دن رات کسانوں کی بہتری کے لئے کام میں مصروف ہیں اور گزشتہ سال بھی متعدد کسانوں کو گرین ہاوس فراہم کردیا تھا اور اس سال بھی 60سے زائد کسانوں کو گرین ہاوس دیا گیا ہے تاکہ کسان باروزگار زندگی گزار سکیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسان ان گرین ہاوس کو بہتر انداز میں اس کی دیکھ بھال کرئے اور زراعت کے اصولوں کے مطابق سزیاں کاشت کریں تو نہ صرف گھیریلو ضرورت پوری کرسکتا ہے بلکہ سبزی اور پنیری فروخت کرکے اچھی آمدنی کما سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسان محکمہ زراعت کے ساتھ تعاون کرتے رہیں اور نہ صرف زرعی اصولوں سے کسانوں کو روشناس کراتے رہیں گے بلکہ کسانوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔