خبریںماحول

نگر : چھپروٹ فارسٹ کنزرویشن کمیٹی کا اہم اجلاس، جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے

نگر (پ۔ر) جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نویداحمد کے زیر صدارت چھپروٹ کنزرویشن کمیٹی کا اہم اجلا س ہو ا جس میں چھپروٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو ممبران کے علاوہ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اور رینج فارسٹ آفیسر نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران چھپروٹ میں فارسٹ کنزر ویشن اور جنگلات کے غیر قانونی کٹاو کو روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جن پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے فوری طور پر عملدرآمد کے احکامات دئے گئے ۔اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے مطابق ڈی ایف او نگر صابر حسین کو فوری طور پر چھپروٹ میں جنگلات کے غیر قانونی کٹائی روکنے کیلئے آگاہی مہم جاری کرنے کے ساتھ ساتھ گشی منی میں جنگلات کے کٹائی روکنے کیلئے فارسٹ چیک پوسٹ کے قیام کیلئے کام کریں گے تاکہ چھپروٹ میں تیزی سے جنگلات کے کٹائی کو روکا جاسکے،علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی غیر قانونی کٹاو کے اطلاع پر فارسٹ آفیسر بحیثیت فارسٹ مجسٹریٹ موقع پر سخت سے سخت سزا دیں گے۔جبکہ غیر قانونی کٹائی میں کسی بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کی ملوث ہونے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں کمیونٹی پر بھی ذمہ داری عائد کر دی گئی کہ وہ بھی چھپروٹ کے جنگلات کو بچانے کیلئے غیر قانونی کٹاو کو روکنے کیلئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں تاکہ محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے وگرنہ محکمہ جنگلات اور عوام کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منسوخ سمجھا جائے گا جس کے تحت جنگلات میں مردہ درختوں کے گرنے اور چھوٹے موٹے لکڑی جمع کرنے کے لئے کمیونٹی کو اجازت نامہ دیا گیا تھا ۔اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر آج سے عملدرآمد ہوگا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہونگے۔

اجلاس کے آخر میں شرکاء نے ڈپٹی کمشنر نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہے کہ انہوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور کمیونٹیی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنا بھرپورتعاون یقینی بنائیں گے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button