صحت

پونیال : گاہکوچ پولٹری شاپس پر اچانک چھاپہ، ناقص صفائی پر متعدد دکان سیل

غذر(فیروز خان) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن اور فوڈ انسپکٹر کا پولٹری مارکیٹ پر چھاپہ نا قص صفائی پر کئی دکانیں سیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ گاہکوچ میں پولٹری شاپس پر چھاپہ مارا اسی دوران انہوں نے دکانوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔چھاپے کے دوران پولٹری مارکیٹ میں ناقص صفائی پر انہوں نے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولٹری شاپس کے مالکان کو تاکید کی کہ وہ اپنے دکانوں کے اندر اور باہر صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ اگر کسی دکان میں گوشت کو کھلادیکھا گیا یا ناقص پانی کے استعمال کو دیکھا گیا تو ایسے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اور ایسے دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ دکان مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوڈ انسپکٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت دکانوں کی چیکنگ کو یقینی بنائے۔بعدا زاں اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ گاہکوچ بازار میں صفائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے نظام سے مطمئن ہوکر سنیٹری انسپکٹر کو شاباش دیتے ہوئے سنیٹری ورکرز کی عمدہ کارکردگی پر ان کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button