چترال

چترال: آتہک نہر منصوبے کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔عوام موڑکہو کو مبارکباد۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین

چترال(بشیر حسین آزاد) ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے عوام موڑکہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دیرینہ مطالبہ آتہک نہر منصوبہ کی حتمی منظوری دی گئی ہے۔اسلام آباد سے لوکل میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آگست 2015میں اُنہوں نے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل لفٹننٹ جنرل آفضل کو کوشٹ کے پُل کے تعمیر کے ساتھ موڑکہو کے عوام کے دیرینہ منصوبہ نہر آتہک کے بارے میں درخواست کیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر کوشٹ کیلئے اسی وقت پُل پہنچا کر لگادیا گیا تھا جبکہ آتہک منصوبے کو ایف ڈبلیو او کے ذریعے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ اب ایف ڈبلیو او نہر آتہک کے ساتھ 200میگاواٹ کا بجلی گھر بھی تعمیر کر یگی جس سے ایک طرف موڑکہو کے عوام کو پانی میسر آئیگا تو دوسری طرف کاقلشٹ کے میدان کو بھی سیرآب کیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ آتہک منصوبے پر تقریباً 55آرب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جس کا انتظام ایف ڈبلیو او خود کریگی۔اُنہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے سڑک کو بھی کشادہ کیا جائیگا۔جبکہ موڑکہو روڈ کی پختگی اور توسیع کیلئے وزیراعظم کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔اُمید ہے کہ اگلے بجٹ میں موڑکہو روڈ کو بھی شامل کیاجائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button