عوامی مسائل

طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شگر میں‌احتجاجی مظاہرہ

شگر(نامہ نگار)طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کیخلاف سول سوسائٹی شگر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی حسن شہید چوک سے نکالی گئی جوکہ حسینی چوک تک آئے۔ جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی شگر کے رہنماﺅں مہدی علی ایڈوکیٹ اور محمد ظہیر عباس نے کہا کہ محکمہ برقیات شگر کے حکام شگر کے عوام کیساتھ ڈرامہ بازی بند کرے اورفوری طور بجلی کی فراہمی بحال کرے۔موسم گرما میں ندی نالوں میں پانی کی کوئی کمی نہیں۔ لیکن ناقص منصوبہ بندی اور عملوں کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو بجلی کی بندش کی اذیت سہنا پررہا ہے۔محکمہ کے اہلکار ڈیوٹی سے زیادہ دیگر کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے محکمہ کی آوے کا آوہ بگڑچکا ہے۔انہوں نے کہابریقات کے حکام لوگوں کو مزید بیوقوف بنانے سے باز رہے ۔ اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج سے بجلی کا نظام درست نہ ہوا تو روزانہ محکمہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتا رہے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button