موسم

چلاس: مسلسل بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ

چلاس(مجیب الرحمان) شہر اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ،بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مسلسل بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔جبکہ برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بارش سے قبل ہی عوام کو غیر ضروری سفر ،لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات اور برساتی نالوں میں جانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی تھی۔ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک بارش اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی پل پل آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ریسکیو 1122کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button