موسم

گانچھے: برف باری سے رابطہ سڑکیں بند،متعدد امیدوار بی اے سپلیمنٹری امتحاننہ دے سکے

گانچھے(محمد علی عالم) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہد ممتاز نے کہاہے کہ ضلع میں جاری برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے علاوہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے مسلسل رابطے میں ہوں، دور دراز کے علاقوں میں گندم اور ادویات کی سٹاک موجود ہے۔ برفباری رکنے کے بعد ہی رابطہ سٹرکیں بحال کیا جا سکتا ہے، اس سے پہلے کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔ خپلو شہر میں مونسپل عملے روزانہ سٹرکوں سے برف ہٹاتے ہیں تاہم رات کے اوقات شدید برفباری کے باعث سٹرکیں بند ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں تین روز سے بددستور شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ براہ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بجلی کے کھمبے گر گئے تھے ا سکو محکمہ برقیات نے دوبارہ بحال کر کے خپلو شہر میں بجلی بحال کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو احکامات جاری کر دیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے ممکنہ حالات کے پیش نظر سڑکیں بحال کرنے کےلئے روڑ قلیوں سے سٹرکیں صاف کریں۔

ضلع بھر میں چار روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے برفباری کے باعث لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گیے ہے۔ شدید برفباری کے باعث سٹرکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ تین چار روز سے آمد ورفت بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خپلو شہر میں بھی برفباری سے پھسلن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہیں چل رہی ہے۔ گانچھے کا سکردو کے لئے ٹریفک معطل ہے۔ سڑکیں بند ہونے سے بی اے کے سپلیمنٹری امتحان دینے والے متعدد امیدوار پیپر کے لئے نہ پہنچنے کے باعث پیپرز ضائع ہو گئی ہے۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹرکیں بحال ہونے تک سپلیمنٹری امتحان کے پیپرز کو ملتوی کریں اور ضائع ہونے والے پیپرز کو دوبارہ لیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button