کرنل (ر) عبید اللہ بیگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

گلگت (پ ر) امیدوار برائے جی بی ایل اے حلقہ6 کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے:  ۔

ہنزہ سےامیدوار جی بی ایل اے ہلقہ  6 کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ تحریک انصاف سے وابستہ کئی  سینئر رہنماؤں بشمول جناب اظہار ہنزائی، راجہ جہانزیب اور دیگر ممبران کی دعوت اور ہنزہ کے معززین اور عوام سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں کرنل عبید اللہ بیگ آزاد امیدوار کے طور پر شامل تھے، اور انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments