کھیل

سکردو : میونسپل سٹیڈیم تعمیرمیں مبینہ کرپشن کے خلاف اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کا مطالبہ

سکردو (رجب علی قمر ) شاہین سپورٹس کلب کا ایک اہم اجلاس شاہین سپورٹس کلب سیکرٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں سکردو بھر کے سپورٹس کلب کے ذمہ داروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں میونسپل سٹیڈیم تعمیرمیں مبینہ کرپشن کے خلاف اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر اہم منصوبے کی فوری تحقیقات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور نیب کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپورٹس کلبوں کے ذمہ داران نے کہا کہ میونسپل سٹیڈیم میں39 لاکھ کی کرپشن کرکے اہم کھیل کے میدان کو کھنڈارات بنا دیا ہے۔ ڈھائی کڑوڑ روپے سیاسی رشوت استعمال کرکے سپورٹس کمپلیکس کو 10 سال گزرنے کے باوجود نہیں بنا سکا جو کہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سپورٹس کلبز سکردو کے ذمہ داران نے کہا کہ سکردو میں اس وقت کھیل کے میدان نہ ہونے کے برابر ہے حمید گڑھ میں کھیل کے میدان کو پولیس آفسز بنایا گیا نوجوان نسل کو کھیل کُود کے لئے کوئی خاص گراونڈ نہیں ہے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت ہے گلگت میں گراونڈ ز کی مرمت او ر کشادگی کے لیے خود وزیر اعلیٰ کی خصوصی دلچسپی سے فنڈز مختص کیا جارہا ہے لیکن سکردو شہر کو دیوار سے لگایا جارہا ہے سکردو کے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خواہاں ہے سکردو میں جہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے تو اس کا کریڈٹ یہاں کے نوجوان نسل کو بھی جاتاہے جو کھیلوں کے ناطے دوستی کے رشتے پر ہمیشہ پورا اُتر رہے ہیں ذہ داران سپورٹس کلبز سکردو نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت او رضلعی انتظامیہ فوری طور پر سکردد میونسپل سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے مبینہ کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے ورنہ سخت قسم کا احتجاج کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button