موسم

شگر باشہ میں ریکارڈ برف باری کے بعد جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئے

شگر(عابد شگری) شگر باشہ میں ریکارڈ برف باری کے بعد جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔جبکہ خوراک کی کمی کا خدشہ ہے۔تفصیلات کیمطابق شگر کے علاقہ باشہ میں اس سال ریکارڈ برف باری ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب تک کئی فٹ برف باری ہوچکی ہے۔جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے باشہ کے علاقوں بیسل،ارندو،سیسکو،زل ڈوکو،نیاسلو،بین اور ڈیمل کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگئے ہیں۔جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہوگئے ہیں۔جبکہ درجنوں جگوں پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔لوگوں نے خدشہ ظاہر کی ہے کہ برف باری کا سلسلہ مزید جارہی رہی اور رابطہ سڑکیں بحال نہ ہوئی تو خوراک کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button