چترال

چترال: دروش پولیس نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا

چترال(بشیر حسین آزاد) ایس ڈی پی او دروش چترال ظفر احمد نے اپنی جان پر کھیل کر 25 مسافروں کو موت کی منہ میں جانے سے بچا لیا جو کہ گزشتہ شام کو شدید برف باری میں دیر سے چترال آتے ہوے لواری ٹنل سے نکلنے کے بعد زیارت کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آنے والے تھے۔ مسافروں نے چترال کے لوکل میڈیا کو بتایا کہ چترال آنے والی کنوائی کی آخری پانچ گاڑیاں لواری ٹنل کراس کرنے کے بعد شدید برف باری کی وجہ سے زیارت کے مقام پر پھنس گئی تھی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اسی اثناء خوفناک آواز کے ساتھ برفانی تودوں نے سڑک کو بلاک کر دیا اور مسافر وہاں پرپھنس گئے۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ظفراحمد اور ان کے عملے کو اطلاع ملنے پر فوراً وہاں پر موقع پر پہنچ کر تمام 25 کے قریب مسافروں کو بحفاظت عشریت پولیس پوسٹ پہنچا کر چترال کے لیے روانہ کر دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button