ماحول

چلاس: جوتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا فوری نوٹس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم

چلاس ( محمد قاسم) سیکریٹری جنگلات گلگت بلستان سجاد حیدر نے چلاس کے نواحی گاؤں جوتی میں فارسٹ لیزی جنگل کی غیرقانونی کٹائی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کنزرویٹر فارسٹ گکگت ڈویزن ولایت نور کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انکوائری ٹیم کے ممبران میں رینج فارسٹ آفیسرز احتشام ، عمران ، خورشید، اور فارسٹرضیا کے نام شامل ہیں، جو ٹمبر مافیا کے ہاتھوں غیر قانونی طور پہ کٹائی کے شکار جوتی فارسٹ لیزی جنگل میں جا کر رپورٹ مرتب کرینگے۔ فارسٹ کنزرویٹر کی نگرانی میں قائم کمٹی پانچ دن میں اپنا رپورٹ کنزرویٹر اور سیکریٹری کو جمع کریگا۔

یاد رہے کہ جوتی میں دیودار کائل فر اور دیگر قدرتی جڑی بوٹیاں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں.. ٹمبر مافیا نے دیامر کے قدرتی جنگلات کا خاتمہ کر کے اب جوتی جنگل کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے، اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی ہے۔

عوامی حلقوں نےسیکریٹری جنگلات سجاد حیدر کی طرف سے جوتی جنگلات کی کٹائی کا سخت نوٹس اور فوری کارروائی کے لئے کمٹی تشکیل دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button