کوہستان

کوہستان: ضلع لوئر کوہستان کا ہیڈکوارٹر پٹن کوتسلیم نہیں کرتے ۔اقوام پالس کا ایبٹ آباد میں گرینڈ جرگہ

کوہستان(نامہ نگار) اقوام پالس کا ایبٹ آباد میں گرینڈ جرگہ، سینکڑوں لوگوں کی شرکت ۔ تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر نے حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پالس سے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا عصمت اللہ کی سربراہی میں گزشتہ روز ایبٹ آباد کے جلال بابا آڈیٹوریم میں تقریب/گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا۔ ذرائع کے مطابق پالس کوہستان سے عوام اور زعماء نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین میں سے جے یوآئی کے ایم پی اے مولانا عصمت اللہ، سابق ایم پی اے مفتی محمود عالم، سابق ضلع نائب ناظم مفتی عبیدالرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ پالس کی عوام نومولود ضلع لوئر کوہستان کا ہیڈکوارٹر ہرگز پٹن میں تسلیم نہیں کرتے ۔ پالس کے پاس تیرہ یونین کونسل جبکہ پٹن تحصیل کے پاس دس یونین کونسل ہے جبکہ آبادی بھی پالس کی زیادہ ہے ، اس لئے ہیڈکوارٹر کا حق بھی پالس کا ہے ،مقررین کا خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہیں کئے تو صوبہ گیر احتجاج کریں گے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ہزارہ ریجن کیلئے تحریک انصاف کے صدر زرگل خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ملاقات میں آپکے مطالبات منظور کرواونگا۔ آپ کے مطالبات جائیز ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آپ کے مطالبات منظور نہ کئے تو تحریک انصاف چھوڑ دونگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button