چلاس(پ ر) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن دیامر کے نائب صدر محمد نادر کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں پیرامیڈیکل سٹاف کو پی پی ایچ آئی پراجیکٹ الاؤنس کی عدم فراہمی پر اظہار افسوس کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع دیامر کے ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز کو الاؤنس مل رہا ہے جبکہ پیرامیڈیکل اور لوور سٹاف اس الاؤنس سے محروم ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکل سٹاف اور لوور سٹاف کو الاؤنس دیا جائے۔اجلاس میں کمیونٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔